کیلیفورنیا، امریکا: گوگل اپنے ویب براؤزر کروم میں ایک نیا اور منفرد’اے آئی‘ فیچرشامل کررہاہے جس کے تحت وہ آن لائن آرٹیکل کواپنے طوپر مختصر کردے گا۔یعنی کہ ایک خاص الفاظ کی تعداد ختم ہونے کے بعدآرٹیکل کا کچھ حصہ غائب ہو جائے گا۔ اور بلاگرز کو یہ خطرہ لاحق ہو سکتا کہ ممکنہ طور پر جو حصہ غائب ہو وہ ضروری ہدایات پر مبنی ہو۔ لہذا، لکھاریوں، بلاگرز کو گوگل کے اس فیچر سےبہت مشکل پیش آ سکتی ہے۔ میڈیاذرائع کے مطابق، گوگل اپنے سرچ جنریٹیو ایکسپریئنس (ایس جی ای) میں نئے فیچر متعارف کرتا رہتا ہے، اس بار ایک نئی اور منفردخصوصیت کے ساتھ گوگل اپنی پروڈکٹ لائن میں نیا اے آئی فیچر لانچ کررہا ہے جوکہ آن لائن آرٹیکلز اور بلاگزکو ازخود مختصر کردے گا۔
گوگل کا نیا ’اے آئی‘ فیچر۔۔بلاگرز کیلئے خطرہ!
