نگران حکومت نے ہائوسنگ سوسائٹیز کو این او سیز کیوں جاری کئے؟ الیکشن کمیشن غصے میں

Elections-Punjab-kpk 11

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے نگران حکومت کی جانب سے ہآسنگ سوسائٹیوں کو این او سی جاری کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تمام این او سیز منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے نام لکھے جانے والے مراسلے میںاگاہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت صوبے میں زمینوں کے استعمال سے متعلق بڑے اقدامات اٹھا رہی ہے اور کئی اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے ہائوسنگ سوسائیٹیوں کے قیام کیلئے این او سیز جاری کرکے زرخیز زمینوں کو ہآسنگ سوسائٹیز کے قیام میں استعمال کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف ملک میں ہآسنگ سوسائٹیاں پھیل رہی ہیں بلکہ کرپشن کے نئے راستے بھی کھل رہے ہیں
مراسلے کے مطابق اس مسئلے سے متعلق اختیارات نگران حکومتوں کے پاس نہیں ہیں اور ایک منتخب حکومت ہی اس حوالے سے کوئی پالیسی بنا سکتی ہے مراسلے میں نگران صوبائی حکومت کو صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو این او سی جاری کرنے سے فوری طور پر روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ کسی بھی اہم ترین ضرورت کے تحت نگران حکومت الیکشن کمیشن سے معاونت اور اجازت کے بعد اقدامات اٹھا سکتی ہے.
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن یہ توقع رکھتا ہے کہ نگران حکومت اپنے دائرہ اختیار کے مطابقاپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں