جڑانوالہ واقعہ، شوبز فنکاروں کی شدید مذمت!

10

کراچی: جڑانوالہ میں توہین مذہب واقعے پر شوبز فنکاروں نے شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے اداکارہ سجل علی نے لکھا کہ کسی بھی مذہب میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، یہ انتہائی باعث شرمناک اور دل شکستہ فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے عمل کی شدید مذمت کرتی ہوں اور ملک میں اتحاد و امن کے لئے دعاگو ہوں۔گلوکار شہزاد رائے نے ایکس پر بیان میں لکھا کہ پہلے بولنے سے ڈر لگتا تھا اور اب ڈر نہ بولنے سے ڈر لگتا ہے۔انہوں نے لکھا اگر ریاست ویڈیو کی مدد سے واقعہ میں ملوث ہر فرد کو گرفتار کرکے مثال قائم نہیں کرتی تو ہماری بربادی یقینی ہے۔اداکارہ ازیکا ڈینیل نے لکھا کہ یہ جناح کا پاکستان نہیں،میں مسیحی برادری کے خلاف ظلم کی شدید مذمت کرتی ہوں، ہم کیوں مقدس مقامات کا احترام نہیں کر سکتے پھر چاہے وہ چرچ ہو یا مسجد؟ میں ان مظالم و غیر منصفانہ تشدد کے خلاف کھڑی اور انصاف کا مطالبہ کرتی ہوں۔اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ مسیحی برادری پر ظلم اور افسوسناک عمل کے خلاف آواز اٹھانے والے انسانی حقوق کے نام نہاد کارکن کہاں ہیں؟۔انہو ں نے کہا کہ ایسے شرپسند عناصر کو جیلوں میں ڈالا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں