اسلام آباد: پولیس ذرائع کے مطابق، پولیس میں بھرتی ہونے والے 17 سو اہلکاروں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ 4ماہ گزرنے کے باوجود نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو تنخواہ نہ ملی۔ 4 ماہ سے خالی جیب اہلکاروں کو کھانے کے لالے پڑگئے۔ اہلکاروں کی جانب سے بار بار درخواست کے باوجود محکمے کی بے حسی ختم نہ ہوئی۔ 1700 میں سے ستر کے قریب اہلکاروں کو تنخواہ نہیں ملی۔ ترجمان پولیس کا یہ کہنا ہے کہ چند اہلکاروں کی دستاویزات نامکمل ہیں، جسکی وجہ سے ان کی تنخواہ نہیں آئی۔
پولیس میں بھرتی، 17 سو اہلکاروں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا!
