غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غرب اردن کے پناہ گزین کیمپ جنین میں اسرائیلی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 32 سالہ فلسطینی نوجوان مصطفی الکستونی کو شہید کردیا جس کے بعد رواں ماہ شہادتوں کی تعداد 10 سے زائد ہوگئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے زخمی نوجوان کو جان بوجھ کر تاخیر سے ہسپتال منتقل کیا، دوران علاج خون زیادہ بہنے سے نوجوان کی شہادت ہوئی۔دوسری جانب حماس نے دعوی کیا ہے کہ اس کے مزاحمت کار جنین میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں مصروف ہیں تاہم واضح نہیں ہوسکا کہ شہید نوجوان بھی اس میں شامل تھا یاعام شہری تھا۔اسرائیلی فوج نے نوجوان کی شہادت پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی نوجوان شہید
