18 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا. کابینہ میں 7 معاون خصوصی بھی شامل کئے جائیں گے، وفاقی وزراء میں سرفراز بگٹی،گوہر اعجاز، عمر سیف ،لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ انورعلی حیدر، احمد عرفان ،شاہد اشرف تارڑ، شمشاد اختر اور ڈاکٹر ندیم جان شامل ہیں، اداکار جمال شاہ، مرتضیٰ سولنگی، انیق احمد ،عرفان احمد اسلم اور جلیل عباس جیلانی ،مشعال ملک کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ہوں گی،شاہد اشرف تارڑ کو پوسٹل سروسز،عمر سیف کو آئی ٹی کا قلمدان ملے گا،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزیر دفاع بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ ایوان صدر میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی. صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا.
18رکنی نگران کابینہ۔۔حلف اٹھا لیا.کون کون شامل؟
