اقلیتوں کو پاکستان میں برابری کے حقوق حاصل ہیں : وزیراعظم

17

اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کو جلانا غیرقانونی، غیرآئینی اور ناقابل برداشت ہےترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کو جلانا غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ اقلیتوں کو پاکستان میں برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ وزیراعظم نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لارہے ہیں، عوام مسیحی برادری سے سلوک پر دکھی ہیں، واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا جبکہ اعلیٰ سطح تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں 13 اگست کو دہشتگردی کا ہدف چینی شہری تھے، دونوں ممالک کے تعلقات اس قسم کے واقعات سے متاثر نہیں ہوں گے۔بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرے گا، گراؤنڈ اور اس سے باہر پاکستانی کھلاڑیوں کو ممکنہ ہراساں ہونے سے بچایا جائے گا۔ بھارت ایسا ماحول فراہم کرے جہاں کھلاڑی اپنی جان کے خوف کے بغیر کھیل میں حصہ لے سکیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ملک میں سیاسی صورتحال پر پیش رفت سے متعلق مختلف غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، خطے بالخصوص جنوبی ایشیا کا امن پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی مذمت کرتاہے، مقبوضہ وادی کے حالات پر اقوام عالم کو کشمیریوں کی آواز پہنچاتے رہیں گے۔ترجمان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت خوش آئند ہے، پاکستان بارہا کہہ چکا ہے کہ افغانستان سے امن چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران ایک ہی مذہب و ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں، ہمیں افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پر شدید تشویش ہے، دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو متاثر کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں