چیرمین پی ٹی ائی کی ملک بھر درج دیگر مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کا معاملہ،چیرمین پی ٹی آئی نے دیگر مقدمات میں گرفتار روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست میں وفاقی حکومت ،ائی جی پنجاب ،بلوچستان ،سپریٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا درخواست میں نیب ،ایف ائی اے ،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور اور اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہےدرخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہےدرخواستگزار کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد ،جھوٹے فوجداری مقدمات درج کئے گئے ہیں درخواست گزار کا سفر 1992 سے ورلڈ کپ جیتنے سے شروع ہوتا ہے
چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کا معاملہ، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
