وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

wahab-riaz-Sports-news 29

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ تھینک یوپاکستان تھینک یو پاکستان کرکٹ بورڈ اور میں اپنے فرینڈز فیملی اور کیرئیر میں ساتھ دینے والے تمام دوستوں ،کوچز اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا مجھے عزت ملی ،وہاب ریاض نے اپنے والد کا بھی خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ دے.
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل لیگز کھیلتا رہوں گا اس سے قبل میں نے کہا تھا کہ 2023کا ورلڈکپ میرا آخری ورلڈکپ ہوگا لیکن مین اب سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے پاس شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ودیگر اچھے باؤلرز موجود ہیں مجھے خوشی ہے کہ میں وسیم اکرم کے بعد کرکٹ ورلڈکپ میں کامیاب ترین باؤلر ہوں 3ورلڈ کپ میں کافی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے 2011کے ورلڈکپ میں شین واٹسن کے خلاف میرا سپیل یادگار رہا اور وہ میرے لئے لائف چیجنگ تھا.
ایک سوال کے جواب میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی واپسی اچھا فیصلہ ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ کو ریٹائرمنٹ لینے والے کھلاڑیوں کیلئے فیئرویل میچ کا انعقاد میرے بعد ضرور کرنا چاہیے، کھلاڑیوں اورکرکٹ بورڈ کے درمیان فاصلہ نہیں ہونا چاہیے، مشیرکھیل وہاب ریاض نے کرکٹ کی یادوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے تمام کپتانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے مزا آیا ہے تاہم سرفراز احمد کی کپتانی میں زیادہ مزا آیا ہے ، کوچز میںمحمد اکرم میرے لئے لائف چینجر ثابت ہوئے ، وقار یونس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور عاقب جاوید نے مجھ پر بہت زیادہ کام کیا.
ایک سوال کے جواب میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوچنگ کا موقع ملا تو کروں گا کیونکہ میرا مقصدملک کی خدمت کرنا ہے ، وہاب ریاض نے مزید کہا ہے کہ انٹرنیشنل فرنچائز کے ساتھ کرکٹ کھیلتا رہوں گا اورکرکٹ سے ریٹائرمنٹ میرا جذباتی فیصلہ نہیں ہے میں نے 2000سے کرکٹ کھیلنی شروغ کی تھی اور 2008میں ڈیبیو کیا بڑی کامیابیاں ملیں اور کئی دفعہ ناکامیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے لیکن میرا ہر گیند پاکستان کیلئے تھا اور میں نے کرکٹ میں اپنا بیسٹ دیا ہے،وہاب ریاض نے 2008 سے 2020 تک کے 12 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں 154 بین الاقوامی میچوں میں 237 وکٹیں حاصل کیں جن میں 27 ٹیسٹ میچوں میں 83 وکٹیں، 91 ون ڈے میں 120 وکٹیں اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 34 وکٹیں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں