کشمیری میڈیا کے مطابق ، حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔ تعلیمی ادارے ، دکانیں اور کاروباری مراکز بندہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ بھارت کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کے خلاف کشمیریوں نے گھروں پر سیاہ پرچم لہرا دیئے ہیں۔قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیرمیں ہونے والےاحتجاج کو روکنے کے لیے سیکورٹی مزید سخت کرتدی ہے۔اہم شاہراہوں کو خاردار تار لگا کر پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے۔ہر علاقےمیں موبائل سروس اور انٹرنیٹ بند کردیا گیا ہے۔بھارتی قبضے کے خلاف مظاہرے کرنے والے درجنوں نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آج بھارت میں یوم آزادی ، کشمیرمیں یوم سیاہ!!
