فواد چوہدری کو معافی مل گئی؟

Fawad-Ch-in-Election-commission 30

اسلام آباد:فوادچودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک اور تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا، الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،جو 24اگست کو سنایا جائے گا۔فوادچودھری کیخلاف الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی.
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے سماعت کی،فواد چودھری نے کہاکہ میں نے فیصلہ پڑھا تھا،شاید زبان کے استعمال کی نشاندہی کی گئی تھی، فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک اور تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا.
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اس معافی نامے کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے فوادچودھری کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوط کرلیا جو 24اگست کو سنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں