سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بےحرمتی!

24

اسٹاک ہوم: سویڈن میں ایک بار پھر کروڑوں مسلمانوں کی دل کے ٹکڑے کرتے ہوئےقرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق، عراق سے تعلق رکھنے والے 2 افراد ، 37 سالہ سلوان مومیکا اور 48 سالہ سلوان نجم نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سوئیڈش شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کے اوصاف کو نظرِآتش کیا۔ اس وقت پولیس کی بھاری تعداد موجود تھی اور وہ اس کافسوس ناک واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیےدونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کےمطابق ایک گھنٹے کا وقت دیا گیاتھا جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنے کی اجازت دی گئی۔ہجوم کے درمیان فائر فائٹر والےلباس میں ملبوس گروپ نے ’نفرت ختم کرو‘ کے نعرے بھی بلند کیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں