پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات۔۔الیکشن کمیشن میں کیا ہوا؟

PTI-Intra-Party-Election 18

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ میں پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہم اپنا پاور اف اٹارنی اور دوسرے ڈاکومنٹس جمع کروا دیں گے اور اگلی سماعت تک تمام دستاویزات دے دیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن کی سماعت کی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا پاور اف اٹارنی اور دوسرے ڈاکومنٹس جمع کروا دیں گے اگلی سماعت تک تمام دستاویزات دے دیں ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی فنانس مسعود شیرانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکیومنٹس انہوں نے جمع کروائے ان پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات لگا ئے گئے ،اس کیس میں جو شو کاز نوٹس جمع کروایا گیا اس میں بھی کچھ کنفیوژن ہے ، اپ نے جو 1999 کا جو ائین تھا اس میں ترمیم کر کے 1922 میں بھی اسی پر انٹرا پارٹی انتخابات کروائے ۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے 10 جون 2022, کو الیکشن کروائے،اب اپ وڈرا نہیں کر سکتے ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات پر 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں