مریم اورنگزیب ہٹ ہیں،فلم ریلیز ہوئی تو سپر ہٹ ہوگی : بشری انصاری

16

کراچی: اداکارہ بشری انصاری نے کہاہے کہ اگر مریم اورنگزیب کی کبھی کوئی فلم ریلیز ہوئی تو وہ سپر ہٹ ہوگی۔نیشنل آئکون ایوارڈز تقریب میں گفتگوکرتے بشری انصاری نے کہاکہ مریم اورنگزیب بہت ہٹ جا رہی ہیں، اگر ان کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو اگلی صبح سپر ہٹ ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اطلاعات ہونے کے باوجود یہ ہٹ جارہی ہیں اگر فلم ریلیز ہوگئی تو کیا ہوگا؟۔انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے شریف فیملی بھی اندر سے کہیں نہ کہیں آرٹسٹ ہے، میوزک سے آپ کی دلچسپی نہ ہوتی تو شائد آپ ہماری انڈسٹری کے لئے اتنے نرم دل نہ ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں