ایران، شاہ چراغ مزار کے اندر فائرنگ سے 4افراد ہلاک

iran-shah-cheragh-mizar-firing-incident 18

تہران :ایران کے شہر شیراز میں واقع شاہ چراغ مزار میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو مسلح دہشت گردوں نے مزار کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا دہشت گرد فرار ہوگیا۔گرفتار دہشت گرد سے ایک رائفل، 8 میگزین اور 240 گولیاں برآمد ہوئیں۔شاہ چراغ مزار پر رواں سال دوسری مرتبہ حملہ ہوا ہے۔ اکتوبر میں ہونے والے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں