سونم باجوہ کو سجل علی کی خوبصورتی بھا گئی

18

ممبئی: بھارتی پنجاب کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ سجل علی کے حسن کی تعریف کی ہے۔ حال ہی میں معصوم چہرے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی نے فوٹو وینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے لباس میں موجود کچھ تصاویر اپلوڈ کیں جن میں یہ بلا کی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اس تصویر پر بھارتی اداکار ہ سونم باجوہ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیسی ہیں آپ ، خوبصورت لڑکی ۔ واضح رہے کہ ان تصاویر اور ویڈیوز پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد لائکس آ چکے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ بھارت اور پاکستان کی عوام دل کھول کر کمنٹس میں ان کی تعریفیں کرتی نظر آ رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں