سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یومِ آزادی کے حوالے سےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پہلے سے ریکارڈ شدہ خصوصی پیغام، سب ہی پاکستانیوں کے دلوں کو لبھا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے قوم کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئی کہا کہ،میرے پاکستان کے نوجوانوں! پاکستان ، قائداعظم اور علامہ اقبال کا خواب تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو آزاد کیا جائے۔ جہاں اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جائے، جہاں انصاف اور قانون سب کےلئے برابر ہو۔ جہاں انصاف ہوتا ہے ان ہی معاشروں کے اندر آزادی آتی ہے۔ ہم سب کو پاکستان سے باہر جا کر نوکریاں ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں، جدوجہد کریں،میرٹ اور انصاف خوشحالی لے کر آتاہے۔ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ آپ سب نے آج سےاپنے ملک کے لئے پوری طرح جدوجہد کرنی ہے۔ اس ملک سے بہتر کوئی جگہ نہیں، لہذا اس کے مستقبل کے لئے محنت و جدوجہد کبھی نہ چھوڑیں۔
یومِ آزادی اور عمران خان کا پہلے سے ریکارڈ شدہ خصوصی پیغام وائرل !
