وہاب ریاض کا آیت عاصمی کیلئے انعام کا اعلان

21

لاہور: مشیرکھیل پنجا ب وہاب ریاض نے آیت عاصمی کے لئے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کر دیا۔مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آیت عاصمی کا میڈل جیتنا ملک کیلئے اعزازکی بات ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام کھلاڑیوں نے شطرنج کے عالمی مقابلوں میں اپنا آپ منوایاہے مجھے امید ہے یہی بچے آگے جاکر برونزمیڈل کو گولڈ میڈل میں بدلیں گے۔مشیر کھیل پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میرا یقین ہےجب تک بچوں کو کھیلنے کے مواقع نہیں ملیں گے ہم کھیل میں آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں