نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ کی نشست سے استعفی منظورکر لیا گیا، سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم بننے کے بعد اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اپنے اصولی موقف کی وجہ سے وہ سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوئے، استعفی منظوری کے بعد ان کی نشست آج 14 اگست سے خالی قرار دے دی گئی ہے
انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور
