ہری پور (سیدہ گل فاطمہ سے) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی 76 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں ہری پور ٹی ایم اے کی طرف سے تین روزہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،تین روزہ پروگرام میں چیمبر آف کامرس کے ممبران خواتین نے مختلف ثقافتی اشیا کے اسٹالز لگائے اسٹالز میں کھانے پینے کی کافی اشیاء کے علاؤہ گھریلو خواتین کے ہاتھوں سے بنی خوبصورت دستکاریاں شامل تھیں.
خواتین اور بچوں کے لئے 14 اگست کے حوالے سے ہر طرح کے لباس ،کی چینز،ہری اور گرین ٹوپیاں بچوں کے لئے جھنڈیاں ،باجے اور دیگر خوبصورت اشیاء موجود تھیں ہاتھوں سے بنائے گئے پنکھے اور بشمار ثقافتی چیزوں کو دیکھنے والوں نے نہ صرف پسند کیا بلکہ اسٹالوں سے خریداری بھی کی،اسٹال مالکان نے ملے جلے تاثرات کا اظہار بھی کیا .
کچھ خواتین کو شکوہ بھی رہا کہ صبح سے شام تک کوئ بھی سیل نہیں ہو سکی بعض سٹال پر بچوں اور خواتین کا ہجوم بھی دیکھنے کو ملا ، جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام کو بہتر بنانے کی اچھی کوششیں دیکھنے کو ملیں ۔کمی جہاں نظر آ ئ وہ یہ تھی کہ سٹال لگانے والوں کو ہوم ورک کی ضرورت تھی جو لوکل حکومت کی طرف سے نہیں کروایا گیا.
ایسے پروگراموں میں جو جو اشیاء زیادہ سے زیادہ فروخت کے امکانات تھے صرف انہی اشیاء کو فوکس کروایا جاتا تو پروگرام زیادہ بہتری کی طرف جاتا، خواتین زیادہ تر ایسے ملبوسات سٹال پر لے آ ئیں جو بازاروں میں جگہ جگہ دستیاب تھے ایسے میں سیل نہ ہونا ان کے لئے مایوسی کا سبب بنا رہا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں جس پروگرام کو منعقد کیا گیا تحصیل ہری پور کی لوکل گورنمنٹ کی یہ ایک اچھی کاوش تھی جس کو آئیندہ کے لئے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ھے
76 ویں جشن آزادی..ہری پور ٹی ایم اے کی طرف سے تین روزہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد
