خشک فروٹ سے ڈپریشن پر قابو پائیں!

27

جرنل کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں شامل ورلڈ کلاس نیوٹریشن سے متعلقہ شرکاء نے گیری دار میووں کی کھپت کو ریکارڈ کیا۔ اس میووں میں نمک دار اور بغیر نمک والے بادام، پستے ،کاجو اور بھنی ہوئی مونگ پھلیاں تھیں۔ان شرکاء نے پانچ سال تک ایسے لوگوں پر تجربہ کیا جو کافی سالوں سے ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا تھے۔ یوں ایسے لوگوں کو متواتر گیری دار خشک فروٹ کا استعمال کرایا گیا ۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایسی علامات ظاہر ہوئیں جن کودیکھ کر متعلقہ شرکاء بھی حیران رہ گئے۔
تمام ڈپریشن کے مریضوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو گئیں اور ایسے تمام مریض آہستہ آہستہ زندگی کی طرف واپس آئے ،مزید یہ کہ خوشگوار سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے لگ گئے۔ اس کی وجہ گیری دار فروٹ میں پائے جانے والی غذائیت اور وٹامن ہیں جو ناصرف ان کی صحت کو بتدریج بہتر بناتی گئی بلکہ ان میں مسائل اور پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے قوتِ مدافعت بھی بخشتی رہیں، اس طرح وہ ایک مضبوط اور بہترین ذہنی و جسمانی صحت کے تحت زندگی کا بہتر بناتے گئے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں