قوم کو76واں جشن آزادی مبارک ہو : جنرل عاصم منیر

20

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر آزادی پریڈ کے موقع پر کہا ہے کہ قوم کو76واں جشن آزادی مبارک ہو،پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا۔آج کا دن مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ہم اندرونی اور بیرونی دشمن سے بخوبی آگاہ ہیں،پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک بنانا ہمارا مشن ہے۔آج کا دن پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے۔ملکی خود مختاری اور سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ہم قائد اعظم کے قول کہ(دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی ) کے امین ہیں۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر آزادی پریڈ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہو گی۔ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہو گی۔پاکستان آرمی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پر عزم ہے۔چیف آف آرمی نے کہا ہے کہ قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکاکم ہو گئی ہیں۔ہمیں خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہو گا۔یہ عناصر معاشرے میں ناامیدی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کوئی ملک اور قوم چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ہم ایک اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں۔ہمیں شدت پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔آج کا دن مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا سامنا ہے۔ملکی خود مختاری اور سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔میں اس موقع پر اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں۔ تقریب کے شروع میں پاکستانی قوم76واں جشن آزادی بھر پور ملی جوش و جذبے اور تجدید عہد وفا کے ساتھ منائے گی۔کیڈٹس کا چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ اور سلامی دی اورسلامی کے چبوترے پر مہمان خصوصی جنرل سید عاصم منیر موجود تھے۔کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل افتخار حسن چوہدری بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔شرکاء کو قیام پاکستان سے متعلق خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اورتقریب میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر سنائی گئی۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں تقریب پرچم کشائی ہوئی اوراس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی پرچم بلند کیا، قومی ترانہ بجایا گیا۔پاکستان آرمی کے بینڈز نے ملی نغموں کی دلکش اور ولولہ انگیز دھنیں بجائیں گیں۔آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ، فضادلکش رنگوں اور روشنیوں کا مظاہرہ بھی ہوا۔مادر وطن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،زندہ دل قومیں جشن آزادی پر پروقار اورپرجوش انداز میں مناتی ہیں۔76ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں مہارت کاشاندار مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں