ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نگران کابینہ کی تشکیل نو کےلئے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے نام فراہم کئے جارہے ہیں تاہم فی الوقت تک انوار الحق کاکڑ اپنی کابینہ بنانے پر بضد ہیں جن میں ٹیکنوکریٹ، ماہر معاشیات اور بیوروکریٹس شامل ہوں تاکہ انہیں موجودہ ملکی حالات میں اپنی گورنمنٹ احسن انداز میں چلانے کا موقع مل سکے، ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ اپنی کابینہ میں متنازعہ شخصیات کو شامل نہیں کرنا چاہتے ۔ ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں وزیر خزانہ حفیظ شیخ، جلیل عباس جیلانی، سرفراز بگٹی، شعیب سڈل شامل ہو سکتے ہیں۔
امپورٹڈ سرکار کی مکمل چھٹی۔۔نگران کابینہ بھی غیر متنازعہ ہو ،انوار الحق کاکڑ
