حزب اللہ کے جدید اینٹی ٹینک میزائل کی کامیاب رونمائش

9

بیروت: لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ نے اپنے نئے اینٹی ٹینک میزائل ثاراللہ کی نمائش کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنی مشقوں میں کورنٹ میزائل کو فائر کرنے کے ایک نئے جدید نظام کی رونمائی کی ہے۔ یہ نیا میزائل فائر کا نظام دو ٹیوب لانچڈ میزائلوں پر مشتمل ہے جسے دن اور رات میں کسی بھی وقت فائر کیا جا سکتا ہے اور اس کو لانچ کرنے کیلئے آپریٹر کی موقع پر موجودگی لازمی نہیں ہے اور اسے دور سے آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔ملٹری ماہرین کی رپورٹ کے مطابق اس میزائل کی خاص بات اس کا آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں