نائجیریا میں سیلاب، 5افراد ہلاک، 7000بےگھر

3

لاگوس: نائیجیریا میں سیلاب کے باعث مزید پانچ افراد ہلاک جبکہ 7000 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں اس سال موسلا دھار بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 7000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔نائجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی میں منصوبہ بندی، تحقیق اور پیشن گوئی کی ڈائریکٹر فاطمہ قاسم نے بتایا کہ اپریل سے اب تک 10 ریاستوں میں مجموعی طور پر 34,983 افراد سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے 7,353 افراد کے بے گھر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے قاسم نے بتایا کہ 1679 مکانات تباہ ہوئے اور 866 ہیکٹر اراضی کو مکمل طور پر نقصان پہنچاہے۔ انہوں نے کہا سیلاب کی وجہ سے 5 لوگوں کی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، قاسم نے کہا کہ اب تک 75 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔نائجیریا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2022 میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سیلاب سے ملکی معیشت کو 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں