نگران وزیر اعظم کیلئے منتخب انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے علاقے کان میتر زئی سے ہے، انہوں نے اپنی عملی سیاست کا سفر سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دور میں شروع کیا اور اپنے علاقے کی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا،جس میں انوار الحق کاکڑ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بعد ازاں انہوں نے نواب ثناء اللہ زہری کے دورِ حکومت میں صوبائی ترجمان کی حیثیت سے اپنا ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔انوار الحق کاکڑ 12 مارچ 2018 کو بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے، اور اگست ۲۰۱۸ میں انہوں نے بلوچستان کی صوبائی نمائندگی کرنے کیلئے بنائی گئی نئی جماعت بلوچستان عوام پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انوار الحق کاکڑ اس وقت بھی بطور رکن سینیٹ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھئیے: https://daily66news.com/2023/25102/
سینیٹر منتخب ہونے سے قبل جنوری سے مارچ 2018 تک انوار الحق کاکڑ بلوچستان کے وزیر اعلٰی کے مشیر اور دسمبر 2015 سے حکومت بلوچستان کے ترجمان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ مختلف بین الاقوامی فورمز پر بھی بلوچستان حکومت کے موقف کی نمائندگی کی ہے۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ مضبوط بلوچستان کے لیے ایک مثبت وژن پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔انوار الحق کاکڑ بلوچستان کو درپیش مسائل پر گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں.
مزید پڑھئیے: https://daily66news.com/2023/25109/
سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی سفارتی کوششوں کے باعث بین الاقوامی میدان میں ریاست کے مثبت اور معاون نقطہ نظر کو پیش کرنے کے لیے مضبوط تحریک پیدا کرنے میں مدد ملی اور بیرون ملک ریاست مخالف عناصر کی جانب سے کیے جانے والا منفی اور جھوٹا پراپیگینڈا بے نقاب ہوا۔ اور ان کے ہنر مندانہ خطاب کے نتیجے میں عالمی برادری اور بلوچ حکومت کے حق میں پالیسی میں کئی مثبت تبدیلیاں آئیں۔وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے سابق طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔ وہ انگریزی، اردو، فارسی، پشتو، بلوچی اور براہوی پر عبور رکھتے ہیں۔
نئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟ ایک جائزہ
