کیا علی سیٹھی ہم جنس پرست ہے یاصرف افواہ؟؟ خبر آگئی.

25

لاہور : بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اپنی شادی کی خبر پر حیران ہوگئے‘کہتے ہیں مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس نے پھیلائی ہے۔ علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں، مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس نے پھیلائی ہے۔ گلوکار نے اپنے نئے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا ہے کہ اِنہیں میری نئی ریلیز کی تشہیر میں مدد کرنی چاہیے۔ واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلی ہوئی تھی کہ39سالہ علی سیٹھی نے 40سالہ دوست سے نیویارک میں شادی کر لی ہے۔اس افواہ کے پھیلنے کے بعد علی سیٹھی کا نام ٹوئٹر پر مسلسل کئی دنوں سے ٹرینڈ بھی کر رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں