ویرات کوہلی اتنا امیر کیوں؟ حیران کن انکشاف!

19

نئی دہلی : عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ویرات کوہلی بھارت میں انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے والے شہری بن گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے انسٹا گرام پر 256 ملین فالوورز ہیں،حالیہ سال2023 کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ کوہلی کو انسٹا گرام پر ہر ایک سپانسر شدہ پوسٹ کے لیے 11.45 کروڑ بھارتی روپے ملے ہیں۔ فہرست میں انسٹا گرام سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بھارتی شخصیت بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں جنہوں نے فی پوسٹ 4.40 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔ عالمی سطح پر انسٹا گرام سے کمائی کرنے میں شہرہ آفاق فٹبالر رونالڈو سر فہرست ہیں جنہوں نے 3.23 ملین امریکی ڈالر کی بھاری رقم وصول کی جو ویرات کوہلی سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔ عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر فٹبالر میسی ہیں جنہوں نے ہر انسٹا گرام پوسٹ پر 2.56 ملین امریکی ڈالر رقم حاصل کی۔ یاد رہے کہ رونالڈو کے انسٹا گرام فالورز کی تعداد 59 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار اور 846 ہے جبکہ میسی کے 47 کروڑ 92 لاکھ 68 ہزار اور 484 فالورز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں