مہنگے بجلی کے منصوبےلگانے کا شہباز شریف کا اعترافی بیان۔۔سستی بجلی منصوبہ روکنے کےلئے احسن اقبال نے کیا کیا؟

electricity-and-shahbaz-sharif 53

نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے ایک ٹی وی پروگرام میں تسلیم کیا کہ ایل این جی اور امپورٹد کوئلے کے مہنگے بجلی گھر لگائے گئے، شہباز شریف کو یہ یاد نہیں کہ یہ تمام معاہدے ن لیگ کے دور حکومت میں 2013 سے 2018 کے درمیان لگائے گئے جس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے، اسی طرح پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پلاننگ کمیشن کو بتایا کہ تھر میں گیس سےسستی ترین بجلی کی تیاری شروع ہوگئی ہے تو اسی دن اس وقت کے وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کی ہدایات کی روشنی میں فوری طور پرفنڈز روک دیئے جس سے 7روپے میں فی یونٹ سستی ترین اور Pollution Freeبجلی کا منصوبہ بند ہوگیا ۔ اس بات کو یقینی بناناہوگا کہ ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کی جائے مہنگے بجلی کے منصوبے میں کس نے کتنی کرپشن کی اور ان کے خلاف انکوائری کیوں‌نہ ہو سکی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں