توشہ خانہ کیس۔چیئرمین پی ٹی آئی سزا میں کس کا کیا کردار؟ ہائیکورٹ نے ٹرائل کا ریکارڈ طلب کر لیا

Islamabad-High-court-imran-khan-case-IHC 26

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس اپیل کی پہلی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا، تحریری حکمنامے میں کہا کہ پانچ اگست کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی گئی ، الیکشن کمیشن کی شکایت پر درخواست گزار کیخلاف ٹرائل ہوا ، ٹرائل مکمل ہونے پر درخواست گزار کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ، عدالت فریقین کو نوٹس جاری کرتی ہے ، آفس کو ہدایات کی جاتی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ طلب کیا جائے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں