روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوب گئی، 17جاں بحق

13

ینگون : میانمار میں مسلمان تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے17افراد جاں بحق ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میانمار کی ریاست رخائن میں مسلم کش فسادات کے باعث روہنگیا مسلمان بذریعہ کشتہ ملائیشیا اورانڈونیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرر ہے تھے کہ کشتی الٹ گئی۔حکام کے مطابق کشتی پر 50 افراد سوار تھے، ریسکیو آپریشن کے دوران 17افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ڈوبنے والے 8افراد کو بچالیا گیاہے،کشتی میں سوار دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں