ہزارہ صوبہ کے قیام کی آواز اٹھاتے رہیں گے، ہزارہ نیشنل پارٹی

Hazara National Party Press conference 12

ہری پور (سیدہ گل فاطمہ)ہزارہ نیشنل پارٹی کے نمائندگان نے ہری پور پریس کلب میں کانفرنس میں ہزارہ کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہی دی اور میڈیا کو بتایا ہزارہ کو صوبہ کا حق دینے اور ہزارہ کے لوگوں کی مشکلات کو دور کرکے ہزارہ کے اندر کی پسماندگی کا خاتمہ کرنے اور ہزارہ کی تعمیر وترقی کے کاموں پر ہزارہ کے عوام کے حقوق اور ان حقوق کی پاسداری کے لیے ہزارہ نیشنل پارٹی ہمہ وقت تیار ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہزارہ صوبہ کا قیام ہمارامنشورھے اس مقصد کی کامیابی کے لیے تمام ہزارے وال اقوام کو متحد ہونا ہو گا ہم ہر پلیٹ فارم پر ہزارہ صوبہ کے قیام کی آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہزارہ کی صحافی برادری سے درخواست ہے کہ آپ لوگ ہمارے ہمقدم رہیں ان خیالات کا اظہار ہزارہ نیشنل پارٹی کے مرکزی و ضلعی عہدیران نے ہری پورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور اپنی پارٹی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی ہزارہ نیشنل پارٹی کا قیام 1986 میں کیا پارٹی کا قیام کراچی میں ہزارہ وال کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی وجہ سے وجود میں لایا گیا جس کا مقصد ہزارہ کی خوشحالی اور ہزارہ کے لوگوں کے مستقبل کو محفوظ کرنا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں