منفی کردار نبھاتے،ماہر نفسیات تک پہنچ گئی : غنا علی

12

کراچی: معروف اداکارہ و ماڈل غنا علی نے کہا ہے کہ بیک وقت ایک جیسے منفی کردار ادا کرنے کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر اثر پڑا جس وجہ سے انہیں ماضی میں ماہر نفسیات کے پاس بھی جانا پڑا۔ ایک انٹرویو میں غنا علی نے بتایا کہ ماضی میں بیک وقت منفی کردار ادا کرنے کی وجہ سے ذہنی صحت متاثر ہونے پر انہیں نفسیاتی ماہرین کے پاس جانا پڑا تھا ۔غنا علی نے بتایا کہ اب بھی بعض مرتبہ وہ منفی کردار کے مناظر شوٹ کروانے کے بعد جب گھر پہنچتی ہیں تو ان کا رویہ تلخ ہوتا ہے اور شوہر انہیں بتاتے ہیں کہ ان کا لہجہ درست نہیں۔ان کے مطابق ان پر ہمیشہ منفی کرداروں کا اثر ہوجاتا ہے، اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ بیک وقت ایک ہی کردار ادا کریں گی اور ایک ساتھ متعدد ڈراموں میں اداکاری نہیں کریں گی۔ان کے مطابق شروع میں انہیں احساس نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ وہ بیک وقت متعدد منفی کردار ادا کرنے کی وجہ سے ذہنی طور پر ڈسٹرب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں