کراچی: معروف اداکار فیروز خان سےمتعلق سوشل میڈیا پر نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ اداکار فیروز خان اور اداکارہ نجیبہ فیض کی ایک ساتھ گھومتے پھرتے، سیر سپاٹے کرتے تصویریں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہیں۔ اِن تصویروں میں یہ دونوں فنکار ہائیکنگ کرتے اور ایک دوسرے کی موجودگی سے محظوظ ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر اِن وائرل تصویروں پر کچھ حلقوں میں اِنہیں شوبز انڈسٹری میں نیا جوڑا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیروز خان نے دوسری شادی کے لیے لڑکی تلاش کرنے سے متعلق تصدیق کی تھی۔وہ آئے دن سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی جانب سے آگے بڑھنے کے مشورے کے جواب میں نیا پیار مل جانے سے متعلق اشارہ دے رہے ہوتے ہیں۔
کون ہے فیروز خان کی نئی محبت ؟؟ تصویریں وائرل!
