شاہین شاہ آفریدی، نمبر1پیسر ہے : سرفراز نواز

11

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نےجلد آنے والےپاک، بھارت میچ پراپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ٹیم ،بھارت سے بہت زیادہ بہترہے اور اگرشاہین شاہ آفریدی کی بات کی جائے تو اس کی پرفارمنس لاجواب ہے۔ وہ اس وقت نئی گیند کے ساتھ بولنگ کرنے والا نمبر ون پیسر ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےانہوں نے مزید موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف ایشیا کپ اور سیریز میں جس ٹیم کو فائنل کیا ہے۔ وہ بلاشبہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انضمام الحق نے بہت بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ سری لنکا کی کنڈیشنز میں انجریز کا زیادہ خطرہ محال ہوتا ہے، اس لیے میں کہتا ہوں کہ 18 کھلاڑیوں کو وہاں بھیجنا بالکل ٹھیک فیصلہ ہے۔سرفراز نواز نے نوجوان پیسرز کو باولنگ کے گر سکھانے کے لیےبغیر کسی معاوضہ کے، خدمات پیش کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں