دو دل، تین بن رہے ہیں : منال خان

13

کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و کاروباری شخصیت اداکارہ منال خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق اعلان کیا ہے۔منال خان نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے کیا ہے۔انہوں نے شوہر کے ساتھ کروایا گیا حالیہ فوٹو شوٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’دو دل تین بن رہے ہیں، ہمارے چھوٹے سے معجزے کی اْلٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ منال خان کی اس پوسٹ کے بعد اْنہیں ہر خاص و عام کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں