لاہور : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اوراسدعمر کی عبوری ضمانتوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔ تحریری حکم کے مطابق درخواست گزاروں نے دلائل کے لیے مہلت مانگی، درخواست گزاروں کی استدعا پر کارروائی ملتوی کی جاتی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل 18 اگست کو عبوری ضمانتوں پر دلائل دیں،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر پر جناح ہاوس حملہ کیس سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانتوں پر تحریری حکم جاری!
