نگران وزیراعظم کے مضبوط امیدوار جلیل عباس جیلانی کون؟

jalil-abbass-jillani 33

سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے، جلیل عباس جیلانی سیکرٹری خارجہ، پاکستانی سفارتکار سمیت اہم عہدوں پر براجمان رہ چکے ہیں، ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ ان کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے منظور کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ جلیل عباس جیلانی پاکستانی سفارت کار ہیں جو امریکا میں پاکستانی سفیر رہے ہیں جب کہ اس سے پہلے وہ مارچ 2012ء سے دسمبر 2013ء تک سیکرٹری خارجہ کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔جلیل عباس جیلانی 1979 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے لاء کی ڈگری حاصل کی بعد ازاں نیشنل ڈیفینس اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور نواز شریف کے دور میں بطور سیکریٹری خارجہ ریے اور بعد ازاں صدر ممنون حسین کی منظوری کے بعد 2017 تک امریکہ میں پاکستانی سفیر رہے۔جلیل عباس جیلانی کا تعلق ملتان سے اور وہ سید یوسف رضا گیلانی کے کزن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں