ایشیا کپ: افغانستان سیریزکے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

16

اسلام آباد: ایشیا کپ افغانستان سیریزکے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سلیکشن کمیٹی کا 17سے 18رکنی اسکواڈ کے اعلان کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم کپتان برقرار رہیں گے،اسکواڈ میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغازشامل ہیں ۔اس کے علاوہ افتخار احمد، شاداب خان،محمد نواز،شاہین آفریدی،اسکواڈ کا حصہ ہوں گے،نسیم شاہ، اسامہ میر،طیب طاہر،وسیم جونیئرکے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے،ذرائع کیمطابق محمد حارث اورسرفرازاحمد جبکہ شان مسعود اورعبداللہ شفیق کے درمیان مقابلہ ہے۔ محمد حارث کے حق میں ووٹ زیادہ شمولیت کا امکان ہے،انضمام الحق شان مسعود کی جگہ عبداللہ شفیق کو اسکواڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیں، کپتان بابر اعظم کی خواہش ہے اسکواڈ 18رکنی ہو،جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق 17رکنی اسکواڈ کے اعلان کے حامی ہیں۔ ٹیم ڈائریکٹرمکی آرتھر اور کپتان فہیم اشرف اور زمان خان کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں