شکر ہے مقدمے میں مردکی بجائے عورت کے کپڑے پھاڑنے کا الزام نہیں لگایا۔۔ شیر افضل مروت کی دلچسپ گفتگو

sher-afzal-marwat-adv 40

راولپنڈی :چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کے خلاف درج مقدمے کا معاملہ، شیر افضل مروت کی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں لگائے گئے الزامات ہمارے لئے حیران کن ہیں، پولیس نے نیکی یہ کی ہے کہ جس کے کپڑے پھارے گئے وہ مرد رکھا ہے،ان سے کوئی بعید نہیں کہ مرد کی بجائے عورت کے کپڑے پھاڑنے کا بھی الزام لگا دیتے، اگر یہ 20 مقدمات اور بھی درج کر دیں تو ہم پھر بھی چیرمین کے ساتھ کھڑے ہیں، میرے مقدمے سمیت پاکستان میں ہونے والی تمام ایف آئی آرز ایک کمپنی کر رہی ہے، ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، ہمیں گرفتاری سے کوئی ڈر نہیں ہے، بے شک گرفتار کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں