ریلوے ہیڈکوارٹر کی اپنی ہی رپورٹ میں ریلوے حکام کی ناقص حکمت عملی کے باعث ٹرین حادثات میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2023 سے 7اگست 2023 تک سات ماہ میں ٹرینوں کے 60حادثات ریکارڈ کیے گئے۔ رواں سال حادثات کے نتیجے میں 42سے زائد مسافر جاں بحق، 100 سے زائد زخمی جبکہ رولنگ سٹاک اور انفراسٹرکچر کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔گزشتہ سال 2022 میں ٹرینوں کے 62حادثات ریکارڈ کیے گئے تھے۔2023 کے سات ماہ میں حادثات کی شرح 8.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ سال 2022 میں حادثات کی شرح 5.16فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ مال گاڑیوں کی ڈی ریلمنٹ کے 23حادثات جبکہ مسافر ٹرینوں کی ڈیل ریلمنٹ کے 19واقعات رونما ہوئے۔ان مینڈ لیول کراسنگ پر ٹرینوں کے تصادم کے 8واقعات اور ٹرینوں میں آگ لگنے کے 6حادثات ریکارڈ کیے گئے۔مال گاڑی کے تصادم کا ایک حادثہ جبکہ دو حادثات دیگر وجوہات کے باعث ریکارڈ کیا گیا۔
ریلوے حکام کی ناقص حکمت عملی۔۔ٹرین حادثات میں اضافے کا انکشاف
