پاکستان میں والی بال ٹیلنٹ کی کمی نہیں : کوچ محمد اسماعیل خان

8

اسلام آباد: قومی والی بال ٹیم کے کوچ محمد اسماعیل خان نے کہا ہے کہ ملک میں والی بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیاقت جمنازیم میں جاری ایشین سینئر والی بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشین سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ 16سے 26اگست تک ایران کے شہر ارمیا میں کھیلی جائے گی۔ جس میں ایشیائی ممالک کی 18ٹیمیں حصہ لیں گی اور پاکستان کو بنگلہ دیش اور کوریا کے ساتھ رکھا گیا۔ 14رکنی قومی ٹیم 11اگست کو سیالکوٹ سے ایران رووانہ ہوگی۔ ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ برازیلین کوچ عیسی تائی جبکہ احسان اقبال اور محمد اسماعیل خان ان کی معاونت کریں گے۔ سہولیات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات معیاری اور تسلی بخش ہیں اور کھلاڑیوں کو ہوسٹل سٹاف کا بھی مکمل تعارن حاصل ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں اسماعیل خان نے کیا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تا کہ ملک میں دوسرے کھیل بھی ترقی کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں