لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران سابق کپتان مصباح الحق اورمحمد حفیظ بھی موجود تھے، اس موقع پرذکا اشرف نے کہا کہ سرفراز نوازجیسے لیجنڈ کرکٹر کو اس حالت میں دیکھ کر افسوس ہوا۔ ایسے میں سرفراز نوازجیسے سابق کھلاڑی کو کو ان کی پنشن کے حق سے محروم رکھنا تکلیف دہ امر ہے،چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ پی سی بی کی سابقہ انتظامیہ کا سرکاری خزانے کو ذاتی بدلے کے طورپراستعمال کرنا بہت مایوس کن ہے۔ سرفراز نواز نے جس صورتحال کا سامنا کیا اس طرح کسی بھی کرکٹر نے نہیں کیا ہوگا،ذکا اشرف نے سرفراز نواز کی پنشن بحال کرتے ہوئے تمام سابق اورموجودہ کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ پی سی بی انہیں نہ صرف اپنا اثاثہ سمجھتا ہے بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑیوں کا ہرقدم پرخیال بھی رکھے گا،ذکا اشرف نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی پیاراورکرکٹ بورڈ کی جانب سے عزت واحترام کے مستحق ہیں۔ سرفراز نواز سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کھلاڑی کو گذشتہ ادائیگیوں کا چیک پیش کیا،ذکا اشرف سے چیک وصول کرتے سرفراز نواز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 6سال کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی آیا ہوں، چیئرمین صاحب سے ملاقات کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ 6 سال جیسے 6دن کے برابر ہیں،سرفرازنوازنے پنشن بحال کرنے پرچیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے مطابق 2017سے سرفرازنوازکو پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کی افسوس ناک حالت!
