ذرائع کے مطابق، اتحادیوں میں نگران حکومت کی تشکیل اور وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا طے پا گیا۔اتحادی جماعتوں کے قائدین آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اسلام آباد میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتحادیوں کے درمیان نگران حکومت کی تشکیل اور وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا طے پا گیا ہے،جو وزارتیں حکومت میں اتحادیوں کے پاس ہیں وہی نگران سیٹ اپ میں بھی ملیں گی۔اتحادی نگران سیٹ اپ میں اپنے حصے کی وزارتوں کیلئے نام وزیراعظم کو دیں گے،اس کے علاوہ اہم اداروں کی چیئرمین شپ بھی اتحادی جماعتوں کو دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اتحادیوں کا گٹھ جوڑ کامیاب !!!
