سابق وزیر اعظم کو جیل میں کونسی کلاس مل سکتی ہے.. بڑا انکشاف سامنے آگیا

jail-imran-khan-pti 20

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم کو جیل میں کونسی کلاس مل سکتی ہے بڑا انکشاف سامنے آگیا،ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان کو جیل میں اے کلاس نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے مختلف جیل قوانین کا سہارا لیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق جیل قوانین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم جیل میں اے کلاس کے حقدار نہیں،سابق وزیر اعظم کو اے کلاس کہ فراہمی میں اخلاقی پستی،ذاتی لالچ والے جرم میں سزا حایل ہوگئی ہے،جیل قوانین کے مطابق اے کلاس والے قیدی کیلئے اچھے اخلاقی کردارکا ہونا ضروری ہے پاکستان پرزنرز رولز 1978 کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کو اے کلاس نہیں دی جا سکتی،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس کیلئے بھی حکومت کہ طرف سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں