سوشل میڈیا پر پولیس کے غیر انسانی فعل کی شدید مذمت !

20

سوشل میڈیا ذرائع: سوشل میڈیا پرایک ایسی وڈیوشیئرکی گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ صوابی،خیبرپختونخواہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےخلاف ہونے والے مظاہرے میں شامل لوگوں کو ، کے پی پولیس سرِعام مارپیٹ رہی ہے اور یوں ظلم و جبریت کی ایسی تصویر پیش کی کہ جس کو دیکھ کر روح بھی کانپ جائے ۔اس غیرانسانی فعل کی سوشل میڈیا پر مذمت ان الفاظ میں کی گئی، ’کے پی پولیس تمام حدیں پار کر رہی ہے اور تیزی سے اس شہرت کو کھو رہی ہے جو اس نے گزشتہ برسوں میں حاصل کی تھی۔ کسی بھی ملک میں شہریوں کو احتجاج کے لیے اس طرح نہیں گھسیٹا جاتا جیسا کہ وہ آج صوابی میں کر رہے ہیں!‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں