چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےخلاف انصاف لائرز فورم کا بڑا قدم۔۔

insaf-lawyer-forum-PTI 38

پی ٹی آئی انصاف لائرز فورم کا ڈسٹرکٹ کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے حق اور جج ہمایوں دلاور کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ ، پولیس کی اضافی نفری ڈسٹرکٹ کورٹ طلب کر لی گئی ، جج ہمایوں دلاور کی عدالت کے باہر خار دار تاریں لگا دیں گئیں جبکہ پولیس بھی تعینات کر دی گئی، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جس پر جج کی جانبداری پر نعرے درج ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جج نے جانبداری کا ثبوت دیتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ انصاف کے داعی ہی ایسا کریں گے تو پھر انصاف کی امید کس سے کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں