وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث گھریلو صارفین کو اوسطً فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بنیادی ٹیرف اور ٹیکسز کو شامل کر کے فی یونٹ قیمت 59 روپے تک جا پہنچی ہے۔حکومت نے چند روز قبل بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا ۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، الیکٹری سٹی ڈیوٹی شامل کرنے سے قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم پر بھی اضافی ٹیکس لگا کر بلز میں شامل کیا گیا ۔کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، پی ٹی وی فیس، ایف سی سرچارج کو بلوں میں شامل کر کے صارفین پر بجلی بم گرایا گیا۔ جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر رقوم شامل کرنے سے قیمت میں مزید اضافہ ہوا ،بجلی کے صارفین کو رواں ماہ کی بلنگ نئے ٹیرف کے مطابق شروع کر دی گئی۔
عوام کو بجلی کا ایک اور بڑا جھٹکا۔۔۔
