رباط:مراکش میں ایک مشکل موڑ کاٹتے ہوئے بس الٹنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ مراکش کے وسطی صوبے ایزیلال میں پیش آیا۔ بس میں سوار افراد ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے ہفتہ وار بازار جا رہے تھے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسیکو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مراکش۔۔ بس حادثہ۔۔24افراد ہلاک
