عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کا پلان تیار۔۔ اگلے 24گھنٹے بہت اہم!!

adyala jail 24

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے،عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی قانونی ٹیم کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہم کی جائیں۔سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج،خاندان کے افراد اور پارٹی کے سنیئر قائدین کو بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ نے عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی۔عمران خان کو جیل میں ہفتے میں ایک روز فیملی سے ملاقات کی اجازت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں